Maktaba Wahhabi

123 - 191
والوں میں سے تھا……؟؟پھر اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں اور پیشانیوں کو پکڑ کر ہمیں ہدایت عطا فرمائی اور ہم نے اُن کی بیعت کر لی۔انہوں نے مجھ سے فرمایا: [’’تم اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہو،جسے اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کے خلاف میان سے باہر نکال دیا ہے۔‘‘] وَ دَعَا لِيْ بِالنَّصْرِ،فَسُمِّیْتُ سَیْفَ اللّٰہِ بِذٰلِکَ،فَأَنَا مِنْ أَشَدِّ الْمُسْلِمِیْنَ عَلَی الْمُشْرِکِیْنَ۔‘‘ ؟؟……………؟؟ جرجہ نے پوچھا:’’ یَا خَالِدُ! إِلٰی مَا تَدْعُوْنَ؟‘‘ [’’اے خالد! تم کس چیز کی طرف بلاتے ہو؟‘‘] انہوں نے جواب دیا: ’’إِلٰی شَہَادَۃِ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا-صلى اللّٰه عليه وسلم-عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ،وَ الْإِقْرَارِ بِمَا جَآئَ مِنْ عِنْدِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘ [’’اس بات کی گواہی دینے کے لیے،کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بلاشبہ محمد-صلی اللہ علیہ وسلم-اُن کے بندے اور اُن کے رسول ہیں اور جو کچھ اللہ عزوجل کی جانب سے آیا،اس کے اقرار کی جانب‘‘]۔ اُس نے پوچھا:’’فَمَنْ لَمْ یُجِبْکُمْ؟‘‘ [’’پس جو شخص تمہاری بات قبول نہ کرے(یعنی تم اُس کے ساتھ کیا کرتے ہو)؟‘‘] انہوں نے جواب دیا:’’فَالْجِزْیَۃُ،وَ نَمْنَعُہُمْ۔‘‘ [’’پس(اُس سے)جزیہ(لیتے ہیں)اور اُن کی(دشمنوں سے)حفاظت کرتے ہیں۔‘‘]
Flag Counter