Maktaba Wahhabi

130 - 191
فَلَمَّا تَصَافُّوْا قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رضی اللّٰه عنہ:’’لَا تَعْجَلُوْا حَتّٰی نُعْذِرَ إِلَیْکُمْ۔‘‘ لِیَبْرُزْ إِلَيَّ أَبُوْ مَرْیَمَ وَ أَبُوْ مِرْیَامَ رَاہِبَا ہٰذِہِ الْبِلَادِ۔‘‘ جب وہ(مسلمان اور مصری)ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آرا ہوئے،تو عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’جلدی نہ کرو،یہاں تک کہ ہم تمہارے بارے میں اپنی ذمہ داری پوری کر لیں۔‘‘ ’’اس ملک کے دونوں(بڑے)راہب ابو مریم اور ابو مریام میرے سامنے آئیں۔‘‘ وہ دونوں(صفوں سے)باہر نکلے،تو اُن دونوں سے عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’أَنْتُمَا رَاہِبَا ہٰذِہِ الْبِلَادِ،فَاسْمَعَا۔إِنَّ اللّٰہَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى اللّٰه عليه وسلم بِالْحَقِّ وَ أَمَرَہٗ بِہٖ،وَ أَمَرَنَا بِہٖ مُحَمَّدٌ صلى اللّٰه عليه وسلم،وَ أَدّٰی إِلَیْنَا کُلَّ الَّذِيْ أُمِرَ بِہٖ۔ثُمَّ مَضٰی وَ تَرَکَنَا عَلَی الْوَاضِحَۃِ۔وَ کَانَ مِمَّا أَمَرَنَا بِہِ الْإِعْذَارَ إِلَی النَّاسِ۔فَنَحْنُ نَدْعُوْکُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ۔فَمَنْ أَجَابَنَا إِلَیْہِ فَمِثْلُنَا،وَ مَنْ لَّمْ یُجِبْنَا عَرَضْنَا عَلَیْہِ الْجِزْیَۃَ،وَ بَذَلْنَا لَہُ الْمَنَعَۃَ۔ وَ قَدْ أَعْلَمَنَا أَنَا مُفْتِحُوْکُمْ،وَ أَوْصَانَا بِکُمْ،حِفْظًا لِّرَحِمِنَا مِنْکُمْ،وَ أَنَّ لَکُمْ إِنْ أَجَبْتُمُوْنَا بِذٰلِکَ ذِمَّۃً إِلٰی ذِمَّۃٍ۔‘‘ تم ان دونوں شہروں کے(بڑے)راہب ہو۔دونوں سنو! بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے محمد-صلی اللہ علیہ وسلم-کو(رسول بنا کر)[حق] کے ساتھ مبعوث فرمایا اور انہیں [حق](بات ماننے اورکہنے)کا حکم دیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بھی [حق] کا حکم دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سب کچھ،جس کا انہیں حکم دیا گیا،ہمیں پہنچا دیا۔پھر وہ(دنیا سے)تشریف لے
Flag Counter