Maktaba Wahhabi

26 - 91
تخت کی طرف بڑھا۔لوگ حیرت کے ساتھ تالیاں بجارہے تھے،میرے بارے میں انہوں نے یہ گمان کیاکہ میں غلبۂ حیرت میں ایسا کررہاہوں۔جب میں چل کر جادوگرنی کے قریب اسٹیج پرپہنچ گیاتو اس پر ایک نظرڈالی اور آیۃ الکرسی﴿اَ للّٰهُ لَا اِلَٰہَ اِ لَّا ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوم﴾پڑھناشروع کیا۔ابھی میں نے شروع کیاہی تھاکہ عورت کی بے قراری وبے چینی ظاہرہونے لگی۔اللہ کی قسم!میں آیۃ الکرسی مکمل بھی نہیں کرپایاتھاکہ وہ دھڑام سے نیچے زمین پر گرپڑی اور تڑپنے لگی،لوگ خوف زدہ ہوگئے اور گھبراکر اسے اسپتال لے گئے،غورکیجئے توحید اورقرآن وسنت کواختیارکرنے کاکتنابڑافائدہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے سچ ہی فرمایاہے: ﴿اِ نَّ کَیْدَ ا لشَّیْطَانِ کَا نَ ضَعِیفًا﴾[1] ’’یقین مانو کہ شیطانی حیلہ بالکل بودااور سخت کمزور ہے۔‘‘ مزید فرمایاہے: ﴿وَ مَکَرُ وْاوَ مَکَرَ ا للّٰہُ وَ ا للّٰہُ خَیْرُ ا لْمَا کِرِ یْنَ﴾[2] ’’اور انہوں(عیسیٰ علیہ السلام کے دشمن یہودیوں)نے مکرکیااوراللہ تعالیٰ نے بھی ان سے خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالیٰ سب سے بہترخفیہ تدبیر کرنے والاہے۔‘‘
Flag Counter