Maktaba Wahhabi

29 - 91
لَھا:أدْخُلِی مِنْ أیِّ أبْوَابِ الْجَنَّۃِ شِئْتِ۔))[1] ’’جب عورت پانچ وقت کی نماز پڑھے،رمضان کے روزے رکھے،اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے اوراپنے شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کرے،توقیامت کے دن اس سے کہاجائے گاکہ توجنت کے جس دروازہ سے چاہے جنت میں داخل ہوجا۔‘‘ ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((وَنِسَائُ کُمْ مِن أہْلِ الْجَنَّۃِ الْوُدُودُ الْوُلُودُ العوْدُعَلیٰ زَوجِہَا،الَّتی اذا غَضِبَ جَائَ تْ حَتّٰی تَضَعَ یَدَ ھَا فِی یَدِ زَوْجِہَا وَتَقُول:لَا أذُوقُ غَمضاً حَتی تَرْضَیٰ))[2] ’’تمہاری وہ عورتیں جنتی ہیں،جومحبت کرنے والی ہیں،زیادہ بچے جننے والی ہیں،جواپنے شوہروں کی طرف باربارلوٹ کرآتی ہیں،اورجب ان کا شوہر ناراض ہوجاتاہے تواپنے شوہرکے پا س آتی ہیں،اوراپناہاتھ اس کے ہاتھ میں رکھ کرکہتی ہیں:اے میرے سرتاج!جب تک آپ مجھ سے راضی نہیں ہوجائیں گے،پلک نہیں جھپکوں گی(یعنی کسی چیز کالطف نہیں لوں گی،ذرہ برابرآرام نہیں کروں گی)۔‘‘
Flag Counter