Maktaba Wahhabi

47 - 91
اشارے پر چلاناچاہتی ہو،یہاں تک کہ شوہر کو اپنے جسم سے لطف اندوز ہونے سے دوررکھناچاہے تو ایسی عورت کائنات کی بدترین اورملعون عورت ہے،جیساکہ ایک حدیث میں اس کی صراحت موجود ہے چنانچہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ،فَلَمْ تَأْتِهِ،فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا،لَعَنَتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ))[1] ’’جب کوئی مرداپنی عورت کواپنے بستر کی طرف بلائے اوروہ انکار کردے،پھرشوہرغصے میں آکر اسی حالت میں رات گزارے،توایسی عورت پراﷲ کے فرشتے صبح ہونے تک لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ طلق بن علی رضی اللہ عنہ کی روایت میں تومزیدتاکید آئی ہے،وہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا دَعَا الرَّجُل زَوجَتَہ لِحَاجَتِہٖ فَلْتَا تِہٖ،وَاِنْ کَانَتْ عَلَی التَّنُّورِ))[2] ’’جب شوہر اپنی ضرورت کی خاطر بیوی کوطلب کرے تواسے
Flag Counter