Maktaba Wahhabi

71 - 91
لَوسَألھَا نَفسَہا وَہِیَ عَلیٰ قَتَبٍ لَم تَمنَعہُ))[1] ’’اگر میں کسی کو غیراﷲ کے سجدہ کاحکم دیتاتوعورت کویہ حکم دیتاکہ اپنے شوہرکوسجدہ کرے،قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،کوئی عورت اپنے رب کاحق اسوقت تک نہیں اداکرسکتی جب تک کہ اپنے شوہرکے تما م حقوق ادانہ کرلے،یہاں تک کہ اگروہ اونٹ کی پشت(سواری)پربیٹھی ہو اوراس کاشوہر اس سے فائدہ اٹھاناچاہے توانکارنہ کرے،(یہاں تک کہ اس کاشوہراسے حالت زچگی کے قریب بھی جماع کے لیے بلائے توبھی انکارنہ کرے)۔‘‘ صاحب لسان العرب نے(۱؍۶۶۱میں)لکھاہے: ’’جب عرب کی عورتوں کوزچگی کاوقت آتاتووہ اونٹ کی پشت پرجاکربیٹھ جاتیں،جس سے بچہ جننے میں آسانی ہوجاتی تھی۔اس لیے اس کاایک معنیٰ یہ بھی ہواکہ(یہاں تک کہ اس کاشوہراسے حالتِ زچگی کے قریب جماع کے لیے بلائے توبھی انکارنہ کرے)۔‘‘ مگرچونکہ سجدہ صرف اﷲ کوکیاجائے گا،غیراﷲ کوسجدہ کرناشرک ہے۔اس لیے اس حدیث میں اﷲ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہرکی قدروقیمت اوربیوی پر اس کے حقوق کوبڑی مضبوطی کے ساتھ بیان کیاہے،ساتھ ہی معرفت اورقدرشناسی کابڑی خوبی سے تذکرہ کیاہے۔
Flag Counter