Maktaba Wahhabi

9 - 91
وہ اپنے شوہرکوسجدہ کرے۔‘‘اس سے آگے فرمایا:’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے،کوئی عورت اپنے رب کاحق اسوقت تک نہیں اداکرسکتی جب تک کہ اپنے شوہرکے تما م حقوق ادانہ کرلے،یہاں تک کہ اس کاشوہراسے کاٹھی پر سواری کی حالت میں جماع کے لیے بلائے توبھی انکارنہ کرے۔‘‘ اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿فَا لصَّا لِحَاتُ قَا نِتَاتٌ حَا فِظَاتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ﴾[1] ’’پس جونیک عورتیں ہیں وہ تابعداررہتی ہیں(اپنے شوہروں کی)اور جن چیزوں کی حفاظت کااﷲ نے حکم دیاہے،شوہرکی غیرموجودگی میں ان کی حفاطت کرتی ہیں۔‘‘ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں لکھاہے: ’’ نیک عورت حقیقت میں وہی ہے جواپنے شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری پر مداومت اورہمیشگی برتے۔اﷲ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاحق اداکرنے کے بعدشوہر کے حق سے بڑھ کر کوئی حق نہیں رہ جاتا۔‘‘[2] لہٰذااس زمانہ کی عورتوں کوخصوصاً ماڈرن ازم کی طرف مائل مردوں کی مشابہت اختیارکرنے والی عورتوں کو جوکہ اپنی من مانی کیاکرتی ہیں،شوہروں کی
Flag Counter