Maktaba Wahhabi

136 - 260
2 ان پراللہ تعالیٰ کی رحمت سایہ فگن ہوتی ہے۔ 3 فرشتے ان کے گردوپیش احتراماً کھڑے رہتے ہیں۔ 4 اللہ تعالیٰ ان کا ذکر فخریہ طور پر فرشتوں کے سامنے کرتے ہیں۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَا اجْتَمْعَ قَوْمٌ فِیْ بَیْتٍ مِّنْ بُیُوْتِ اللّٰہِ یَتْلُوْنَ کِتَابَ اللّٰہِ وَیَتَدَاْرَسُوْنَہٗ بَیْنَہُمْ اِلاَّ نَزَلََتْ عَلَیْہِمُ السَّکِیْنَۃُ وَغَشِیَتْہُمُ الرَّحْمَۃُ وَحَفَّتْہُمُ الْمَلاَئِکَۃُ وَذَکَرَہُمُ اللّٰہُ فِیْمَنْ عِنْدَہٗ وَمَنْ بَطَّأَ بِہٖ عَمَلُہٗ لَمْ یُسْرِعْ بِہٖ نَسَبُہٗ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب کچھ لوگ اللہ کے گھر(مسجد)میں جمع ہو کر قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے پڑھتے پڑھاتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے اللہ کی رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر ان کے پاس کرتے ہیں جو اس کے پاس ہیں(یعنی فرشتے)اور (یادرکھو!)جس شخص کو اس کے عمل نے پیچھے رکھااس کا نسب اس کو آگے نہیں کرسکے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 95: قرآن مجید کا علم حاصل کرنے والوں سے فرشتے محبت کرتے ہیں۔ عَنْ صَفْوَانَ بِنْ عَسَّالٍ الْمُرَادِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ اَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَہُوَ فِیْ الْمَسْجِدِ مُتَّکِیئٌ عَلٰی بُرْدٍ لَہٗ اَحْمَرَ فَقُلْتُ لَہٗ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم : اِنِّیْ جِئْتُ اَطْلُبُ الْعِلْمَ فَقَالَ : (( مَرْحَبًا بِطَالِبِ الْعِلْمِ اِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ لَتَحُفُّہٗ الْمَلاَئِکَۃُ بِاَجْنِحَتِہَا ثُمَّ یَرْکَبُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا حَتّٰی یَبْلُغُوْا السَّمَائَ الدُّنْیَا مِنْ مَحَبَّتِہِمْ لِمَا یَطْلُبُ ))۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالطَّبْرَانِیُّ[2] (حسن) حضرت صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوااس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک سرخ تکیے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے میں نے عرض کیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں علم حاصل کرنے کے لئے حاضر ہواہوں۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا’’مبارک ہوطالب علم کو،طالب علم کو فرشتے اپنے پروں سے گھیر لیتے ہیں پھر وہ ایک دوسرے پر سوار ہوجاتے ہیں حتی کہ آسمان دنیا تک پہنچ
Flag Counter