Maktaba Wahhabi

209 - 260
اَلْقُرآنُ شِفَــــــــــاءٌ قرآن مجید شفاء ہے مسئلہ 253: قرآن مجید کی بکثرت تلاوت اور سماعت نفاق، حسد ، بغض ، لالچ ، بخل ، شکو ک و شبہات اور وساوس جیسی بیماریوں سے شفا بخشتی ہے۔ ﴿ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ تْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ ہُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ، ﴾(57:10) ’’اے لوگو!جو ایمان لائے ہو،تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک نصیحت آچکی ہے جس میں دلوں کی بیماریوں کے لئے شفا ہے اور وہ نصیحت اہل ایمان کے لئے ہدایت اور رحمت بھی ہے۔‘‘ (سورہ یونس،آیت نمبر57) ﴿ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُوْمِنِیْنَ وَلاَ یَزِیْدُ الظَّالِمِیْنَ اِلاَّ خَسَارًا ، ﴾ (82:17) ’’ہم قرآن میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو مومنوں کے لئے شفاء اوررحمت ہے مگرظالموں کے لئے خسارے کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا۔‘‘(سورہ بنی اسرائیل،آیت نمبر82) ﴿ قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّشِفَآئٌ ﴾(44:41) ’’(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !)کہو!یہ قرآن اہل ایمان کے لئے ہدایت اور شفا ہے۔‘‘(سورہ حٰم السجدہ، آیت نمبر44) مسئلہ 254: قرآن مجید کی بکثرت تلاوت اور سماعت ،دل کی پریشانی، اضطراب، خوف، گھبراہٹ اور بے چینی جیسی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
Flag Counter