Maktaba Wahhabi

149 - 260
حضرت اُسید بن حُضیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ رات کے وقت سورہ البقرہ کی تلاوت کررہے تھے ان کا گھوڑا پاس بندھا ہواتھااچانک گھوڑابدکنے لگاحضرت اُسید رضی اللہ عنہ رک گئے تو گھوڑا بھی رک گیاحضرت اُسید رضی اللہ عنہ نے دوبارہ پڑھنا شروع کیاتو گھوڑا پھر بدکنے لگاحضرت اُسید رضی اللہ عنہ رک گئے تو گھوڑابھی رک گیا دوبارہ تلاوت شروع کی تو گھوڑا پھر بدکنے لگاحضرت اُسید رضی اللہ عنہ کا بیٹایحییٰ گھوڑے کے قریب ہی تھاانہیں خدشہ ہوا کہ کہیں اسے نقصان نہ پہنچائے چنانچہ اسے اپنے پاس بٹھالیاحضرت اُسید رضی اللہ عنہ نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی تو ایک سائبان نظر آیاحضرت اُسید رضی اللہ عنہ اسے مسلسل دیکھتے رہے حتی کہ وہ غائب ہوگیاصبح ہوئی تو حضرت اُسید رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اے حضیر کے بیٹے!قرآن پڑھتے رہا کرو، اے حُضیر کے بیٹے!قرآن پڑھتے رہاکرو۔‘‘(یہ تمہاری سعادت کی بات ہے جو پیش آئی ہے) حضرت اُسید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں توڈر گیاتھا کہ کہیں گھوڑا یحییٰ کو کچل ہی نہ دے وہ گھوڑے کے بالکل قریب ہی بیٹھا ہواتھاچنانچہ میں نے سر اٹھا کر اس کی طرف توجہ کی (اور اسے اپنے پاس کرلیا)پھر میں نے اپناسر آسمان کی طرف اٹھایاتو مجھے سائبان نظرآیاجس میں چراغوں جیسی کوئی چیز روشن تھی میں (گھرسے)باہر نکلا(تاکہ اچھی طرح اسے دیکھ سکوں)لیکن وہ غائب ہوگیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کیاتو جانتاہے وہ کیاتھا؟‘‘حضرت اسید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا’’نہیں!‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’یہ فرشتے تھے جو تمہاری (اچھی)آواز سن کرقریب آگئے تھے اگرتو قرآن پڑھتارہتاتوصبح کے وقت لوگ بھی ان فرشتوں کو دیکھ لیتے اور وہ لوگوں کی نظروں سے غائب نہ ہوتے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 127: اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے سامنے قرآن مجید پڑھیں اور وہ سنیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لِاُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ رضی اللّٰه عنہ (( اِنَّ اللّٰہَ اَمَرَنِیْ اَنْ اَقْرَئَ عَلَیْکَ ﴿ لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ﴾ قَالَ : وَسَمَّانِیْ لَکَ ؟ قَالَ : ((نَعَمْ )) قَالَ : فَبَکٰی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا’’اللہ تعالیٰ نے
Flag Counter