Maktaba Wahhabi

212 - 260
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی بھیجا اور ایک روایت میں ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا،حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دیکھاکہ کنوئیں کا پانی زرد ہوچکا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ گرہ شدہ دھاگے لے کر آئے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرہ کھولنے اور معوذتین کی آیات پڑھنے کی ہدایت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم آیات پڑھتے جاتے اور گرہ کھولتے جاتے حتیٰ کہ ساری گرہیں کھل گئیں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم بالکل شفایاب ہوگئے دوسری روایت میں ہے کہ گویاآپ صلی اللہ علیہ وسلم باندھے گئے تھے اور(معوذتین پڑھنے کے بعد)آزاد ہوگئے ہیں اس واقعہ کے بعد وہ شخص(جادو کرنے والا)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتاجاتارہالیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کبھی اس بات کا ذکر نہیں کیانہ ہی اس کی موت تک اس سے بدلہ لیا۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 261: بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت’’بسم اللہ ‘‘ کہنابنی آدم کوشرمگاہ کے فتنوں سے محفوظ کردیتاہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 216کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 262: جنون اور مرگی جیسی بیماریوں میں صبح و شام تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا شفا بخش ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 140کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 263: زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج سورہ فاتحہ کے دم سے کرنا چاہئے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 139کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 264: سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا بھی زہریلے جانور کے کاٹے کا اکسیر علاج ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 181کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 265: برے خواب کے شرسے بچنے کے لئے تعوذ کی آیت پڑھنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ اَلرُّوْیَا
Flag Counter