Maktaba Wahhabi

218 - 260
وَقَدْ غَفَرَاللّٰہُ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ قَالَ ﴿ اَفَلاَ اَکُوْنَ عَبْدًا شَکُوْرًا﴾ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازپڑھی(جس میں اتناطویل قیام فرمایاکہ)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سوج گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیاگیا’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی تکلیف کیوں اٹھاتے ہیں ؟اللہ تعالیٰ نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اگلے اور پچھلے سارے گناہ معاف فرمادیئے ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کیا میں اپنے رب کا شکرگزاربندہ نہ بنوں؟‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 278: قیام اللیل کی ایک ہی رکعت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ بقرہ ، سورہ نساء اور سورۃ آل عمران کی تلاوت فرمائی۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَفَتَحَ الْبَقَرََۃَ فَقُلْتُ یَرْکَعُ عِنْدَ الْمِائَۃِ ثُمَّ مَضٰی فَقُلْتُ یُصَلِّیْ بِہَا فِیْ رَکْعَۃٍ فَمَضٰی فَقُلْتُ یَرْکَعُ بِہَا ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَائَ فَقَرَأَہَا ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک رات نماز پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کی میں نے خیال کیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوآیات کے بعد رکوع کریں گے لیکن آپ مسلسل صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے گئے میں نے سوچا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری سورت دو رکعتوں میں پڑھیں گے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے گئے میں نے سوچااب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورت مکمل کرکے رکوع کریں گے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ نساء شروع کر دی اور اسے مکمل کیا اور پھر سورہ آل عمران شروع کردی اور اسے بھی مکمل کیا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 279: قیام اللیل میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طویل قراء ت او رصحابی کی تھکاوٹ۔ عَنْ اَبِیْ وَائِلٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَاَطَالَ حَتّٰی ہَمَمْتُ بِاَمْرٍ سُوْئٍ قَالَ : قِیْلَ وَمَا ہَمَمْتَ بِہٖ قَالَ ہَمَمْتُ اَنْ اَجْلِسَ وَاَدَعَہٗ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت ابووائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایاکہ میں نے(ایک رات)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter