Maktaba Wahhabi

89 - 260
کرنااور ان کا مذاق اڑانا کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔ ’’فضائل قرآن‘‘مرتب کرتے وقت خیال یہ تھا کہ قرآن مجید کی وہ آیات اور احکام جن کو کفار نے نشانہ تضحیک بنا رکھاہے،کوبھی شامل اشاعت کیا جائے گا، لیکن مسودہ مکمل ہونے کے بعد کتاب کی ضخامت اتنی زیادہ ہوگئی کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑا، لہٰذا اب اگلی کتاب’’تعلیمات قرآن‘‘ ہوگی جس میں انسانی حقوق ،حقوق نسواں،خاندانی نظام،شرعی حدود،تعدادازدواج،حجاب ،ستر اور جہاد جیسے موضوعات پر مشتمل آیات کی تفسیرو تشریح ہوگی۔ان شاء اللہ ! ’’فضائل قرآن‘‘مرتب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان اپنی مقدس کتاب کے حقیقی فضائل اور فیوض و برکات سے آگاہ ہوں اور قرآن مجید کے ساتھ وہی تعلق قائم کریں جو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کا تھا۔ تلاوت قرآن اور سماعت قرآن کو حرز جان بنائیں، اس کی تعلیم اور تدریس کو اپنی زندگی کا مشن سمجھیں اورعملی زندگی میں اس سے رہنمائی حاصل کریں۔ کتاب میں ہر اچھی بات اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے فضل وکرم اور توفیق کا نتیجہ ہے جبکہ خامیاں اور غلطیاں میرے نفس کے شر کے باعث ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور دست بستہ دعا ہے کہ وہ کتاب کے اچھے پہلوؤں کو شرف قبولیت سے نواز کر عوام الناس کے لئے نفع بخش بنائیں اور اس کے برے پہلو ٔوں کو اپنے احسان اور کرم سے معاف فرماکر مجھے اصلاح کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین! حسب سابق احادیث کے انتخاب میں صحت ِاحادیث کا پورا اہتمام کیاگیاہے، ان شاء اللہ ! صحت ِحدیث کے معاملے میں زیادہ تر الشیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر اعتماد کیا گیاہے۔ حوالہ جات کے آخر میں نمبر موصوف کی کتب کے ہیں۔ سعودی عرب میں تفہیم السنہ کے ناشر مکتبہ بیت السلام کے مدیر محترم حافظ عابد الٰہی صاحب(برادرِ خورد حضرت علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ ) ہیں۔کتاب وسنت کی دعوت اور اشاعت کے سلسلے میں بہت ہی متحرک اور فعال شخصیت ہیں۔حدیث شریف سے محبت کی وجہ سے ’’تفہیم السنہ‘‘کی اشاعت میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔میں ان کا اورمکتبہ بیت السلام کے دیگر کارکنان کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا وآخرت میں بہترین اجر سے نوازے۔آمین!
Flag Counter