Maktaba Wahhabi

10 - 346
مقدمہ ہر طرح کی تعریف اور حمد و ثنائے جمیل ایک اللہ کے لیے ہے کہ جس نے اپنے روزے دار بندوں پر احسان فرمایا اور یہ احسان اُس نے اُن پر بہت بڑا کر دیا۔ اللہ نے اہل ایمان کے لیے روزے کو ڈھال اور گناہوں کو اُن سے دھکیل کر دُور کرنے والا بنا دیا۔ اور اُس نے اُن کے لیے جنت عظمیٰ کو خاص کر رکھا ہے کہ جو تمام جنتوں کی طرح نہیں ہے۔(بلکہ اس کی خصوصیات اور خوبیاں دوسروں سے مختلف ہیں۔)اس کے دروازے کا نام باب الریان ہے(جس میں سے صرف روزے دار ہی گزر سکیں گے۔)جب کہ نعمتو ں کے اسرار و رموز(ان کے سامنے)عاجز ہوں گے۔(یعنی جس نعمت کی خواہش کریں گے فوراً حاضر ہو جائے گی۔)اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔ وہ(اپنی ذات و صفات، حاکمت و ملکیت اور شریعت میں)یکتا و تنہا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔وہ لوگوں کا پروردگار اور جنت کا مالک ہے۔ اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا
Flag Counter