Maktaba Wahhabi

143 - 346
اُس کا تجاہل عارفانہ اُسے سزا سے بچا نہیں سکے گا۔) مسئلہ:… جو کوئی کافر، مشرک آدمی دار الحرب(کافروں کے ملک)میں مسلمان ہوجائے تو اُسے روزوں کی فرضیت کا علم کیسے حاصل ہوگا؟ جواب:… اللہ تعالیٰ فقہائے کرام کو جزائے خیر دے، اُنہوں نے اُس آدمی کے لیے کہ جو دار الحرب میں مسلمان ہوجائے شرط لگائی ہے کہ وہ شرعاً معتبر ذرائع سے رمضان المبارک کے شروع ہوجانے سے متعلق اپنی معلومات کو مکمل کرلے تاکہ روزوں کو واجب کرنے والا علم اس کو حاصل ہوجائے۔(اور رمضان کے آغاز کا علم وہ ایک، دو عادل مسلمان آدمیوں سے معلوم کرنے کے ساتھ حاصل کرے یا کم از کم کسی اک مستور الحال مسلمان سے یا دو مستور الحال مسلمان عورتوں سے کہ جن کے متعلق اُسے عادل ہونا معلوم نہ ہو۔)حقیقت یہ ہے کہ عصر حاضر میں کسی شخص پر بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعے روزوں کے آغاز کے اعلان کا مخفی رہنا کوئی خفیہ معاملے شمار نہیں کیا جائے گا۔ اور یہ بات اتصالات کے جدید ترین آلات و ذرائع کے وافر تعداد میں پائے جانے کی بنا پر ہے۔ جبکہ اس کے ثبوت کی حالت میں اس جدید نظام کا علم تواتر سے حاصل ہوجاتا ہے۔(یعنی دنیا میں بیک وقت سینکڑوں ٹی وی سٹیشن، ریڈیو سٹیشن، اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ رمضان کے آغاز کی
Flag Counter