Maktaba Wahhabi

17 - 346
محتاج کو کھانا دیں۔ پھر جو کوئی نفل طور پر زیادہ نیکی کرے تو اس کے لیے اور اچھا ہے۔ اور اگر تم سمجھو تو روزہ رکھنا تمہارے حق میں بہتر ہے۔ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اُترا۔ راہِ(ہدایت)بتلاتا ہے لوگوں کو اور اس میں کھلی کھلی دلیلیں ہدایت کی اور حق کو ناحق سے پہچاننے کی، پھر جو کوئی تم میں سے یہ مہینہ پائے(یعنی صحیح اور مقیم ہو مسافر نہ ہو)وہ اس میں روزے رکھے، اور جو کوئی بیمار یا مسافر ہو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے۔ اللہ تم پر آسانی کرنا چاہتا ہے سختی کرنا نہیں چاہتا(جب تو مریض اور مسافر کو افطار کی اجازت دی)اور یہ چاہتا ہے کہ تم رمضان کی گنتی پوری کرو اور اللہ کی بڑائی کرو اس احسان پر کہ تم کو سیدھے رستہ چلایا اور تاکہ تم اس کا شکر کرو۔ اور(اے پیغمبر!)جب میرے بندے تجھ سے میرا حال پوچھیں(کہ میں کہاں ہوں دور ہوں یا نزدیک تو کہہ دے)میں نزدیک ہوں جب کوئی دعا کرنے والا مجھ سے دعا کرتا ہے تو میں قبول کرتا ہوں لوگوں کو بھی چاہیے کہ میرا حکم مانیں(ایمان لائیں اور نیک کام کریں)اور ایمان پر قائم رہیں سیدھا راستہ پانے کی اُمید رکھیں روزے کی رات میں(یعنی
Flag Counter