Maktaba Wahhabi

170 - 346
(۱)وہ کون سی چیز ہے جو روزے کو بالعموم فاسد کردیتی ہے؟ عام صورت میں جب روزے کی شروط میں سے کسی شرط کی نفی ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے۔ چاہے روزے کو واجب کرنے والی کوئی شرط ہو، جیسے کہ اسلام ہے۔ یا کوئی شرط روزے کی صحت و درستگی کے لیے ہو جیسے کہ حیض اور نفاس سے عورت کا پاک ہونا ہے۔ اس کی تفصیل یوں ہے کہ … العیاذ باللہ … اگر کوئی مسلمان روزے کی حالت میں مرتد ہوجائے تو اس کا روزہ بھی باطل و فاسد ہوجائے گا۔ اور اگر وہ دوبارہ اسلام کی طرف پلٹ آئے تو اس پر اس روزے کی قضاء لازم آئے گی۔ اسی طرح اگر روزے کی حالت میں کسی عورت کو حیض یا نفاس کا خون شروع ہوجائے(اگرچہ ہلکا سا داغ ہی کیوں نہ لگا ہو)تو اس عورت کا روزہ باطل ہوجائے گا۔ اور وہ(رمضان کے بعد)حالت طہارت میں اس روزے کو قضائً رکھے۔ اسی طرح روزے کو وہ چیز بھی باطل و فاسد کردیتی ہے کہ جس کا حصول روزے کے منافی ہو۔ جیسے کوئی چیز جان بوجھ کر کھالینا یا کوئی چیز جان بوجھ کر پی لینا یا جماع کرلینا(یا ہاتھ سے منی کا نکال دینا وغیرہ)یا کسی چیز کا خارج بدن سے روزے دار کے پیٹ میں کسی بھی ذریعہ سے پہنچ جانا۔(انجکشن وغیرہ کے ذریعے سے یا کسی اور طریقے سے، چاہے یہ چیز غذا کا کام دینے والی ہو یا
Flag Counter