Maktaba Wahhabi

177 - 346
مسئلہ:… اگر ایک ہی رمضان میں کوئی مسلمان آدمی بحالت صوم دو دن(اکٹھے یا الگ الگ)جماع کرلے تو کیا اس پر کفارہ کبریٰ کا وجوب دوبار ہوگا؟ جواب:… جی ہاں! اس پر دو کفارہ جات واجب ہوں گے۔ اس لیے کہ روزے کا ہر دن بذاتِ خود مستقل ایک عبادت ہے۔ تو ان کا حکم دو رمضانوں میں دو دنوں کی طرح ہوگا۔ البتہ اگر اُس نے ایک ہی دن میں دوبار مجامعت و مباشرت کرلی تو پھر اُس پر ایک ہی کفارہ لازم آئے گا۔ واللہ اعلم۔ مسئلہ:… اگر کسی مسلمان روزے دار نے ان روزوں میں سے کہ جنہیں وہ رمضان کے رہ جانے والے روزوں کی جگہ قضائً رکھ رہا تھا، ایک دن کا روزہ جماع کے ذریعے فاسد و باطل کرلیا، تو کیا اُس پر بالترتیب بیان کیے کفارۂ جات میں سے کفارہ کبریٰ لازم آئے گا۔(اور بالترتیب بیان کیے گئے کفارہ ٔجات یوں ہیں:(۱)غلام، لونڈی کی آزادی،(۲)دو ماہ کے لگاتار مسلسل روزے، یا(۳)ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا۔) جواب:… اُس آدمی پر یہ کفارہ کبریٰ لازم نہیں آئے گا، کیونکہ اس میں ماہِ رمضان المبارک کی حرمت کی ہتک نہیں ہے۔ مگر یہ ہے کہ وہ اُن روزوں کو ایک ایک دن شمار کرکے رکھ لے۔ جو اس سے رمضان میں رہ گئے
Flag Counter