Maktaba Wahhabi

256 - 346
و:معتکف کو چاہیے کہ وہ تہجد پڑھنے کی بھی عادت بنالے اور اس پر اپنے نفس کو مغلوب کرے۔ تاکہ وہ اس قبولیت والے وقت میں کی جانے والی عبادت کی حلاوت محسوس کرسکے۔ اگر معتکف نے اس عادت کو اپنالیا تو اس کا اثر اس کے اعتکاف کے بعد بھی اُس پر باقی رہے گا۔ ایک ایسی نئی یاد کہ جو اس کے دل کی گہرائیوں میں سرایت کرتے ہوئے خوشیوں کی لہر دوڑاتی رہے گی۔ آدمی کے اعتکاف کو مکمل کرلینے کے بعد یہ نمازِ تہجد رات کی تنہائیوں میں آخری شب کو قبولیت کی گھڑی میں اُسے اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر گڑگڑانے کی دعوت دے گی۔ ز:نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے معانی کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں عملاً یاد رکھنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حسن اقتداء کا تقاضا کرنے والی محبت کا ثبوت پیش کرنا۔ چنانچہ معتکف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حسن اتباع کے ساتھ حاصل ہونے والی محبت کا اشتیاق اپنے دل و دماغ میں محسوس کرے گا کہ جو اسے اس کے اعتکاف سے باہر آنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس روحانی تعلق کی محافظت پر آمادہ کرے گا۔
Flag Counter