Maktaba Wahhabi

259 - 346
رمضان المبارک اور غیر رمضان میں رات کے قیام(نمازِ تہجد و تراویح)کی ترغیب دلانا۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت میں سے تھا۔ جیسا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الْفَرِیْضَۃِ صَلَاۃُ اللَّیْلِ۔))… ’’ فرض نماز کے بعد سب سے افضل نمازِ تہجد کی نماز ہے۔ ‘‘ [1] اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہی رمضان المبارک میں(تراویح اور قیام اللیل کے لیے)گیارہ رکعات سے زیادہ پڑھتے اور نہ ہی غیر رمضان میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم(دو دو کرکے)چار رکعات ایسی پڑھتے کہ آپ اُن کی خوبصورتی(آہستہ آہستہ اور خشوع و خضوع سے پڑھنے)اور اُن کی طوالت کے بارے میں مت پوچھو۔(کہ یہ رکعات کس قدر لمبی ہوتی تھیں۔)ان کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات(وتر)پڑھتے۔ ‘‘ آپ فرماتی ہیں ؛ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سوجاتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا:((یَا عَائِشَۃُ!
Flag Counter