Maktaba Wahhabi

299 - 346
رات کسقدر عظیم ہے۔ ا:اس رات میں عبادت کرنا اُن ایک ہزار مہینوں یعنی ۸۳ سال ۴ ماہ کی عبادت سے افضل ہے کہ جن میں لیلۃ القدر نہ ہو۔ اللہ آپ اور ہم سب پر رحم فرمائے! دیکھ لیجیے! اس اُمت پر اللہ عزوجل کی رحمت و عنایت کس قدر زیادہ ہے۔ ب:یہ ایک ایسی رات ہے کہ جس میں فرشتوں کا آسمانوں سے نزول کس قدر کثرت سے اس کی برکتوں کی کثرت کے ساتھ ہوتا ہے۔ فرشتے برکتوں اور رحمتوں کے بڑے انبار لے کر اُترتے ہیں۔ اسی طرح وہ تلاوت قرآن کے وقت بھی نازل ہوتے ہیں اور اللہ کے ذکر والے حلقوں کو گھیر لیتے ہیں۔ اور وہ اخلاص کے ساتھ قرآن و سنت کا علم حاصل کرنے والے طالب علم کے لیے اس کی تعظیم و تکریم کرتے ہوئے اپنے پر بچھاتے ہیں۔ اور ان اُترنے والے فرشتوں میں امین الوحی، رُوح القدس، سیّد الملائکۃ والناس اجمعین جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی اُس رات نازل ہوتے ہیں کہ جس سے اس رات کی عظمت اور قدر و منزلت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ج:لیلۃ القدر میں اللہ کے فرشتے مساجد میں نماز ادا کرنے والوں پر سلام کا
Flag Counter