Maktaba Wahhabi

305 - 346
ان کو بھی ایک ایک قیراط دیا گیا۔ پھر ہم مسلمانوں کو قرآن ملا۔ ہم نے(آغازِ عصر سے)سورج غروب ہونے تک کام کیا۔(اور کام پورا کردیا)ہمیں دو دو قیراط مزدوری کے ملے۔ اب توراۃ اور انجیل والے کہنے لگے: اے ربّ کریم! تو نے ان مسلمانوں کو دو دو قیراط دیے اور ہمیں ایک ایک قیراط دیا، حالانکہ ہم نے ان سے زیادہ کام کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا میں نے تمہاری مزدوری کچھ دبالی؟ انہوں نے کہا: نہیں، اللہ عزوجل نے فرمایا: پھر میری عنایت میں جس پر چاہوں کروں۔(اس میں تمہارا کیا اجارہ ہے۔)‘‘[1] (گویا یہاں اس حدیث میں اُمت محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام کی فضیلت دوسری اُمتوں پر بالعموم جو بیان ہوئی ہے تو لیلۃ القدر کی برکت اور فضیلت اس ملت پر مستزاد اللہ عزوجل کا انعام ہے۔ اللہ اس رات کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی ہم سب مسلمانوں کو پوری پوری توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین المترجم)
Flag Counter