Maktaba Wahhabi

318 - 346
۳: سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس باہم لیلۃ القدر کو یاد کیا۔ چنانچہ آپؐ نے فرمایا: ((أَیُّکُمْ یَذْکُرُ حِیْنَ طَلَعَ الْقَمَرُ وَھُوَ مِثْلُ شِقِّ جَفْنَۃٍ۔)) ’’ تم میں سے کون یاد رکھ سکتا ہے کہ جب(شب قدر میں)چاند طلوع ہوتا ہے تو وہ بڑے پیالے کے آدھے حصہ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ ‘‘[1] ۴: سیّدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ أَمَارَۃَ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ أَنَّھَا صَافِیَۃٌ بَلْجَۃٌ کَأَنَّ فِیْھَا قَمْرًا سَاطِعًا سَاکِنَۃٌ سَاجِیَۃٌ، لَا بَرْدَ فِیْھَا وَلَا حَرَّ، وَلَایَحِلُّ لِکَوْکَبٍ أَنْ یُرْمَی بِہٖ فِیْھَا حَتَّی یُصْبَحَ۔))
Flag Counter