Maktaba Wahhabi

60 - 346
نے اپنے وفات والے سال اس کے استحباب پر تاکید فرمائی اور اس دن اور اس سے ایک دن قبل(یعنی ۹ اور ۰ا محرم)کا روزہ رکھنے کی مداومت پر اپنے عزم کا اظہار بھی فرمایا۔ اور یہ خیبر کے یہودیوں کی مخالفت کی بنا پر فرمایا تھا کہ وہ صرف دس محرم کا روزہ اس دن کی اپنے ہاں عظمت کے پیش نظر رکھتے تھے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((فَاِذَا کَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ إِنْ شَائَ اللّٰہُ، صُمْنَا الْیَوْمَ التَّاسِعَ۔))’’اگلے سال ان شاء اللہ ہم نو محرم کا روزہ(بھی)رکھیں گے۔ ‘‘[1] سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اگلا سال(۱۲ہجری)آنے سے پہلے پہلے اللہ کے پیارے نبی(محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم)فوت ہو گئے۔ ‘‘(یہ شرح مذکور بالا حدیث میں درج ہے۔)
Flag Counter