Maktaba Wahhabi

62 - 346
والے اہل علم کی مشابہت اختیار کرتے ہوئے، پوری رغبت رکھ کر کی ہے۔ چنانچہ بیان کرتا ہوں اور اللہ ہی ہم سب کا حامی و مددگار ہے۔ روزوں کے فضائل اور اسرار و رموز کو ہوسکتا ہے کہ شمار نہ کیا جاسکے۔ اس پر اللہ کا شکر اور اُس کی حمد و ثناء ہے کہ اس نے روزوں کے فضائل اس قدر رکھے ہیں۔ چند ایک احاطۂ تحریر میں لائے جاتے ہیں: ا:روزہ رکھنا اس دین حنیف، اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن عظیم ہے۔ چنانچہ اسلام کی بنیاد اس کے بغیر سیدھی(اور مضبوط)نہیں رہ سکتی۔ اور نہ ہی آدمی کا ایمان قائم و ثابت رہ سکتا ہے مگر روزوں کی فرضیت کے اقرار و ایمان اور عمل کے ساتھ۔ جیسا کہ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے کہ نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بُنِيَ الْاِسْلَامُ عَلَی خَمْسٍ: شَھَادَۃِ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہُ، وَإِقَامِ الصَّلوٰۃِ وَإِیْتَائِ الزَّکَاۃِ، وَحَجِّ الْبَیْتِ(مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَیْہِ سَبِیْلًا)وَصَوْمِ رَمَضَانَ۔)) ’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے:(۱)اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور
Flag Counter