Maktaba Wahhabi

80 - 346
’’ جب رمضان المبارک کے مہینہ کی پہلی رات آتی ہے تو شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ جہنم کے تمام دروازے بند کردیے جاتے ہیں، ان میں سے ایک دروازہ بھی کھلا نہیں رہنے دیا جاتا۔ اور جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اُس کا ایک دروازہ بھی بند نہیں رکھا جاتا۔ اور آواز دینے والا(فرشتہ)آواز لگاتا ہے: اے بھلائی اور خیر کی متلاشی آگے بڑھ(اور نیکیوں کو بڑھ چڑھ کر سمیٹ لے)اور اے شر کے متلاشی! رُک جا!(اور برائیوں سے باز آجا)اور اس پورے ماہ میں اللہ عزوجل کی طرف سے جہنم سے آزاد کیے جانے والے لوگ ہوتے ہیں اور یہ اس ماہ کی ہر رات میں ہوتا ہے۔ ‘‘[1] اے اللہ! اے ربّ کریم! اس عظیم مہینے کے مشاہد و ادلّہ سے ہمیں معزز فرما اور اس کی برکات کی برکھا ہم پر برسا دے۔ اس عظمتوں والے مہینے کے ذریعے ہم پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور ایمان و احتساب کی حالت میں اس کے دنوں کے روزوں اور راتوں کے قیام کے ساتھ اپنی توفیق
Flag Counter