Maktaba Wahhabi

105 - 112
’’مصنف کے راویوں پر اعتراضات اور انکے جوابات‘‘ عدی بن ثابت الأنصاری الکوفی، احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:(عدی )ثقہ ہے۔ ابو حاتم کہتے ہیں:صدوق اور شیعوں کی مسجد کا امام تھا۔ ابن حبان نے اسے ثقات میں ذکر کیا۔ اس دور میں شیعوں کا اعتقاد یہ تھا کہ علی رضی اللہ عنہ خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم سے افضل ہیں۔ اور وہ صحابہ کو کافر نہیں کہتے تھے جیساکہ آج کے شیعہ کہتے ہیں۔لہٰذا شیعہ کہہ دینے سے راوی جھوٹا نہیں ہوتا۔ (تھذیب الکمال للمزی3883،الجرح والتعد یل لابن ابی حاتم1149) ھشام بن عروۃ بن الزبیر، عثمان بن سعید الدارمی کہتے ہیں :کہ میں نے یحیی بن معین سے پوچھا ! آپ کو ھشام بن عروۃ کی روایت اپنے والد سے پسند ہے یا زہری کی ؟ کہا:دونوں اور کسی کو ترجیح نہیں دی۔ ابو حاتم کہتے ہیں:وہ ثقہ اور حدیث میں امام ہے۔ (تھذیب الکمال للمزی6585،الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم15904 ) ابوحازم الاشجعی ، احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ابو حازم الاشجعی کانام سلمان اور وہ ثقہ تھے۔ یحیی بن معین نے کہا :ثقہ تھے۔ عباس بن محمد الدوری کہتے ہیں کہ میں نے یحیی بن معین کو کہتے ہوئے سنا:ابو حازم صاحب ابو ہریرہ ثقہ ہے۔ ابو حازم پانچ سال ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہے۔
Flag Counter