Maktaba Wahhabi

11 - 91
((الدُّ نْیَا کُلُّھا مَتَاعٌ وَ خَیْرُ مَتَاعِ الدُّنْیَا ألْمَرْأۃُ الصَّالِحَۃُ))[1] ’’دنیاایک پونجی ہے اوردنیاکی بہترین پونجی اوردولت نیک عورت ہے۔‘‘ صحیح بخاری ومسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ:لِمَالِهَا،وَلِحَسَبِهَا،وَلِجَمَالِهَا،وَلِدِينِهَا،فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ))[2] ’’عورت سے چارخصوصیات کی بناپرنکاح کیاجاتاہے؛اس کے مال کی وجہ سے،اس کے حسب ونسب کی وجہ سے،اس کے حسن وجمال(خوبصورتی)کی وجہ سے،اس کی دینداری کی وجہ سے،تم دینداری کوترجیح دو،تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں(تم دیندارعورت اختیارکرکے کامیابی حاصل کرلو)۔‘‘ ایک دوسری حدیث میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((أَرْبَعٌ مِنَ السَّعَادَةِ:الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ،وَالْمَسْكَنُ الْوَاسِعُ،وَالْجَارُ الصَّالِحُ،وَالْمَرْكَبُ الْهَنِيءُ))[3]
Flag Counter