Maktaba Wahhabi

12 - 91
’’چارچیزیں انسان کی خوش نصیبی کی علامت ہیں:نیک عورت،کشادہ اور بڑا مکان،اچھاپڑوسی،بہترین سواری۔‘‘ اور اسی حدیث میں آگے فرمایا: ’’اورچارچیزیں بدنصیبی اور نحوست کی علامت ہیں:بری عورت،تنگ مکان،براپڑوسی اور بری سواری۔‘‘ ان احادیث کے علاوہ بہت ساری صحیح احادیث انسان کونیک بیوی کے انتخاب کی دعوت دیتی ہیں،ساتھ ہی خواتین یعنی حوا کی بیٹیوں کو ان احادیث میں نیک بننے کی ترغیب دی گئی ہے،اس لیے ان تحریروں کوصرف پڑھنے کی حد تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ انہیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنی چاہیٔے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’علم سیکھنے سے اورنیکی وشرافت پاک باز وشریف بننے سے آتی ہے اورجوشخص بھلائی تلاش کرتاہے تواسے بھلائی مل ہی جاتی ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter