Maktaba Wahhabi

14 - 91
نے فرمایاہے: ﴿وَلَقَدْ أُوْحِیَ اِلَیْکَ وَ اِلَی الَّذِ یْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ أشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَٰسِرِیْنَ﴾[1] ’’ یقیناً آپ کی طرف اورآپ سے پہلے(کے تمام نبیوں)کی طرف یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ اگر آپ نے شرک کیاتوبلاشبہ آپ کاعمل ضائع ہوجائے گا،اور بالیقین آپ زیاں کاروں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘ شرک کی بعض صورتیں ایسی ہیں جن کے ارتکاب سے انسان ملتِ اسلا میہ سے خارج ہوجاتاہے،اوراگر توبہ کییٔ بغیر مرجائے تو ہمیشہ جہنم میں رہے گا،مثلاً غیر اللہ سے دعاکرنا،غیراللہ(جنّ،شیطان اور قبروں)کے نام کی نذرماننا،ان کے تقرب کے لیے جانور ذبح کرنا،جنّ وشیاطین،قبروں اور مُردوں سے خوف کھانا،اوریہ سمجھناکہ وہ کسی کونقصان پہنچاسکتے یامرض میں مبتلاکرسکتے ہیں،مصائب اور ضرورتوں کے وقت غیر اللہ سے امیدلگائے رکھناحالانکہ ان مصیبتوں کودورکرنے اوران حاجتوں کوپوراکرنے پراللہ کے سواکوئی دوسراقادر نہ ہو،وغیرہ۔ عبرت ونصیحت حاصل کرنے اور ُمردوں کے لیے دعائے مغفرت کرنے کے لیے قبروں کی زیارت کرنا مسنون ہے،جیساکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
Flag Counter