Maktaba Wahhabi

15 - 91
((زُورُوا القُبوُرَ فَاِ نَّھَا تُذَکِّرُکُمْ الآخِرَۃَ))[1] ’’ قبروں کی زیارت کرو کیوں کہ قبروں کی زیارت تمہیں آخرت کی یاد دلائے گی۔‘‘ اس حدیث میں زیارت ِقبور کے فوائد بتائے گئے ہیں،ویسے اس موضوع پرمفصل گفتگو ہم اپنی کتاب ’’اسلام میں قبروں کی حیثیت‘‘(طبع ہندو سعودیہ)میں کرچکے ہیں،جس کی طرف مراجعت مفیدہوگی۔ قبر والوں سے دعاکرنا،ان سے مددمانگنا،ان کے لیے جانور ذبح کرنا،ان سے تبرک حاصل کرنا،ان سے حاجت براری کرنا یاان کے لیے نذرماننا وغیرہ تو شرکِ اکبر ہے۔قبروالوں میں سے چاہے جس کوبھی پکاراجائے اس میں کوئی فرق نہیں ہے خواہ وہ نبی ہویاولی یاصالح شخص،یہ سب بشرتھے اورکسی نفع ونقصان کے مالک نہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں سے سب سے محبوب ہستی نبی رحمت محمدعربی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں فرمایاہے: ﴿قُل لَّا أَمْلِکُ لِنَفْسِیْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعاً اِلَّا مَا شَآئَ اللّٰہُ﴾[2] ’’آپ کہہ دیجیئے کہ میں اپنے نفس کیلئے بھی کسی نفع ونقصان کا مالک نہیں ہوں۔‘‘
Flag Counter