Maktaba Wahhabi

52 - 91
2۔ جوشخص اپنے اوراللہ تعالیٰ کے درمیان وسیلے و واسطے بنائے،انہیں پکارے،ان کے فوت ہوجانے کے باوجودان سے شفاعت طلب کرے،ان سے دعاکرائے،اور ان ہی پر توکل کرے تواس نے متفقہ طورپرکفرکیا۔ 3۔ جومشرکین کوکافرنہ سمجھے یاان کے کفر میں شک کرے،یاان کے مذہب کو صحیح سمجھے تواس نے کفرکیا،لہٰذاہروہ شخص جواسلام کواپنادین نہ مانے وہ کافرہے،خواہ وہ نصرانی ہویایہودی یابڈھ مت یاان کے علاوہ کسی بھی مذہب کاماننے والاہوخواہ وہ قریب ہویادور،دورِحاضرمیں موجودہویاماضی میں گذرچکاہو۔ 4۔ جوشخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے علاوہ کسی دوسرے طریقہ کو ہدایت کا ذریعہ سمجھے،یاکسی دوسرے حکم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے بہتر سمجھے،جیساکہ بعض لوگ طاغوت کے حکم کواللہ کے حکم پر مقدّم رکھتے ہیں،توایساشخص کافرہے۔یا اسی طرح غیر شرعی اور وضعی(انسانوں کے بنائے ہوئے)قوانین کو مقدم کرنا،انہیں صحیح اورنجات دہندہ سمجھ کر ان کے مطابق فیصلہ صادر کرنا،یہ عقیدہ رکھناکہ اسلام اس صدی کے لیے موزوں نہیں ہے،اسلامی قوانین کوہی مسلمانوں کی پستی وتنزلی کاسبب سمجھنا،اسلام اوراسلامی قوانین کو صرف مسجد کی چہاردیواری تک محدود رکھنااور اسے زندگی کے دوسرے میدانوں سے باہر سمجھنا۔یا اسی طرح احکامِ الٰہی کے نفاذ میں چورکاہاتھ کاٹنے اورشادی شدہ زناکار کورجم کرنے سے گریز کرنا،اوردوسری اسلامی سزاؤں کویہ کہہ کر ٹھکرادینا کہ یہ اس دور
Flag Counter