Maktaba Wahhabi

53 - 91
سے میل نہیں کھاتیں،یایہ عقیدہ رکھناکہ معاملات اورسزاؤں میں اللہ کی شریعت کے بغیر(یعنی قانونِ وضعی کے مطابق)فیصلہ کرنابھی درست ہے،یا شریعت کے بغیر فیصلہ افضل ہے،اللہ کی حرام کردہ چیزوں کوحلال سمجھنااورحلال کوحرام سمجھنا،یہ سب ایسے عقائد وافکارہیں جن سے انسان کافر ہوجاتاہے،اورایسے شخص کے کفر پر تمام مسلمانوں کااجماع ہے۔ 5۔ جوشخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے کسی بھی حصہ سے بغض رکھے یااسے ناپسندکرے،اگرچہ اس پرعمل کرتاہوتواس نے کفرکیا۔جیساکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿ذٰ لِکَ بِأَ نَّہُمْ کَرِ ہُوْ ا مَا أَ نْزَلَ اللّٰہُ فَأَحْبَطَ أ عْمَالَہُمْ﴾[1] ’’یہ اس لیے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ شریعت سے ناخوش ہوئے،پس اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیئے۔‘‘ 6۔ جوشخص اللہ تعالیٰ کے دین کے کسی بھی حصہ کامذاق اڑائے تواس نے کفر کیا۔اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: ﴿قُلْ أَبِاللّٰهِ وَآیَا تِہٖ وَ رَ سُوْلِہٖ کُنْتُمْ تَسْتَہْزِئُ وْنَ لَا تَعْتَذِ رُوْا قَدْْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ اِ یْمَا نِکُمْ﴾[2]
Flag Counter