Maktaba Wahhabi

67 - 91
دار دیکھنا گوارہ نہیں کرسکے گا،خواہ اس سے تیرے خون اورگوشت کارشتہ ہی کیوں نہ ہو۔ میری عزیز بیٹی!تواس کی بیوی اوراس کی ماں دونوں کاپارٹ اداکرنا۔اس کے ساتھ اس طرح برتاؤ رکھنا گویاتوہی اس کی زندگی کی کل پونجی اوراس کاکل سرمایۂ حیات ہے۔یہ ہمیشہ یادرکھناکہ کہ مردخواہ کوئی بھی ہو،اس کی حیثیت بڑے بچے کی سی ہوتی ہے،نرم اورمختصرسی بات جواس کے لیے سعادت مندی کا باعث ہے وہ یہ ہے کہ تواسے یہ احساس ہرگزنہ دلانا کہ اس سے نکاح کے بعد تواپنے اہل اورخاندان سے کٹ گئی ہے،ویسے اسے بھی بخوبی اس کااحساس ہے،اس نے بھی صرف تیرے لیے اپنے والدین اوراپنے خاندان کوچھوڑاہے،پھر بھی تیرے اوراس کے درمیان فرق مرداورعورت ہونے کاہے۔ عورت ہمیشہ اپنے خاندان کی طرف مائل ہوتی ہے،اس کادل اسی گھرمیں اٹکارہتاہے،جہاں وہ پلی بڑھی اورپروان چڑھی ہے،لیکن بہرحال اسے خود کونئی زندگی کاعادی بنانا چا ہیے،ایک ایسے شخص کے ساتھ اپنی زندگی کوپرکیف بناناچا ہیے جواس کاشوہر،اس کانگراں اوراس کے ہونے والے بچوں کاباپ ہے،اوریہی اس کی نئی دنیااورکل کائنات ہے۔ میری بیٹی،میری لختِ جگر! یہ تیراحال اورمستقبل ہے،یہ تیرامشترکہ خاندان ہے،جس کے بنانے اورتعمیر کرنے میں تواورتیراشوہر دونوں شریک ہیں،تیرے ماں باپ عہدماضی
Flag Counter