Maktaba Wahhabi

68 - 91
کی داستاں بن گئے،لیکن میں یہ نہیں کہوں گی کہ آج سے تواپنے ماں،باپ اوربھائی بہنوں کوبھول جانا،ہرگزنہیں،کیونکہ میری لاڈلی!وہ بھی تجھے کبھی فراموش نہیں کریں گے،اور ایک ماں اپنے دل کے ٹکڑے کوفراموش بھی کیسے کرسکتی ہے؟ہاں،میری التجاہے کہ تواپنے شوہرسے ٹوٹ کرمحبت کرنا،اسی کے لیے زندہ رہنااوراسی کے ساتھ ساتھ رہنے میں اپنی زندگی کی خوشی سمجھنا۔[1] مسلمان بہنو! یہ آپ کی ذمہ داریاں ہیں کہ آپ حسنِ تدبیر سے ملّت کے نونہالوں کامستقبل سنواریں اوران نصیحتوں سے فائدہ اٹھائیں اوراپنی بیٹیوں کوبھی یہی نصیحت کریں،یقیناًان نصیحتوں میں کامیابی کی روشن جھلک موجود ہے۔ ساتھ ہی مسلمان مردوں کوچاہیئے کہ ان کی بیویوں سے جب کوئی غلطی سرزدہوجائے،توانہیں سمجھائیں،نصیحت کریں،انہیں ڈرائیں،جن کی نافرمانیاں حدسے زیادہ بڑھ جائیں تو بطورِسزان کابستر الگ کردیں،لیکن اس دوران بھی انہیں گھر سے باہرنہ نکالیں۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((ولاتھجرالّافی البیت))[2] ’’ان سے گھر ہی میں علیحدگی اختیار کرو۔‘‘ اسی طرح شوہر کوایک حدیث میں یہ بھی تعلیم دی گئی ہے کہ وہ بیوی سے بغض نہ رکھے،اگراسے اس کی ایک عادت ناپسند آئے گی تودوسری عادت پسندکرے گا۔
Flag Counter