Maktaba Wahhabi

69 - 91
قرآن مجیدکی سورۃ النسآء،آیت:۳۴میں اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿وَالّٰتِیْ تَخَا فُوْنَ نُشُوْزَہُنَّ فَعِظُوْہُنَّ وَاہْجُرُوہُنَّ فِی الْمَضَا جِعِ وَاضْرِبُوْ ہُنَّ فَاِنْ أطَعْنَکُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَیْہِنَّ سَبِیْلاً﴾[1] ’’اورجن بیویوں سے تمہیں نافرمانی(سرچڑنے)کا ڈرہوتوپہلے انہیں سمجھاؤ اورنہ مانیں توان کابسترالگ کردو اوراس پربھی نہ مانیں توہلکی مارمارو،پھر اگر وہ تمہاراکہامان لیں توانہیں تنگ کرنے اورستانے کی کوشش مت کرو۔‘‘ علّامہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیرمیں لکھاہے کہ:جب نصیحت اورسمجھانے سے نہ مانیں توانہیں غیرنقصان دہ مارمارناجائز ہے‘‘۔جیساکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((اِتَّقُوا اللّٰهَ فِی النِّسَاء فَانِّھنَّ عِندکُم عَوان،وَلکُم عَلَیھنَّ أن لایؤطئن فُرشکم أحداً تکرہونہ،فَاِن فَعَلْنَ فَاضْربُوہُنَّ ضَرباً غَیرمُبرِح،وَلَھُنَّ رِزقُہنَّ وَکِسْوَتُھنَّ بِالْمَعرُوفِ))[2] ’’لوگو!تم عورتوں کے معاملہ میں اﷲ سے ڈرو،اس لیے کہ وہ
Flag Counter