Maktaba Wahhabi

155 - 260
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُعَلّٰی رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اُمُّ الْقُرْآنِ ہِیَ السَّبْعُ الْمَثَانِیُ وَ الْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ام القرآن(یعنی سورۃ فاتحہ) ہی سبع مثانی ہے اور قرآن عظیم ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : قرآن مجید میں تین مضامین کو بار بار مختلف انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اولاً توحید ، ثانیاً رسالت ، ثالثاً آخرت … یہ تینوں مضامین سورہ فاتحہ میں موجود ہیں ، لہٰذا اسے ام القرآن (قرآن کی اصل) کہا گیا ہے۔واللہ اعلم بالصواب! مسئلہ 137: سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے جو کچھ طلب کیا جائے اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں۔ مسئلہ 138: سورہ فاتحہ ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھنا واجب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ ((قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی : قَسَمْتُ الصَّلاَۃَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ عَبْدِیْ نِصْفَیْنِ وَلِعَبْدِیْ مَا سَأَلَ ، فَاِذَا قَالَ الْعَبْدُ ﴿ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، ﴾ قَالَ اللّٰہُ : حَمِدَنِیْ عَبْدِیْ ، وَاِذَا قَالَ ﴿ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ،﴾ قَالَ اللّٰہُ: اَثْنٰی عَلَیَّ عَبْدِیْ ، فَاِذَا قَالَ ﴿ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ ،﴾ قَالَ : مَجَّدَنِیْ عَبْدِیْ وَ قَالَ مَرَّۃً فَوَّضَ اِلَیَّ عَبْدِیْ ، فَاِذَا قَالَ ﴿ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ،﴾ قَالَ : ہٰذَا بَیْنِیْ وَ بَیْنَ عَبْدِیْ وَلِعَبْدِیْ مَا سَأَلَ ، فَاِذَا قَالَ ﴿ اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ، صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّآلِّیْنَ ،﴾ قَالَ : ہٰذَا لِعَبْدِیْ وَ لِعَبْدِیْ مَاسَأَلَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ، میں نے نمازاپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کردی ہے ،لہٰذا میرا بندہ جو سوال کرے گا، اسے ملے گا۔ جب بندہ کہتا ہے ﴿ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ،﴾ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’میرے بندے نے میری تعریف کی۔‘‘ جب بندہ کہتا ہے ﴿ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ،﴾ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’میرے بندے نے میری ثناء کی۔‘‘ اور ایک مرتبہ یوں فرماتا ہے ’’بندے نے اپنے کام
Flag Counter