Maktaba Wahhabi

182 - 260
اوپر پھونکتے جب (مرض الموت میں) آپ کی بیماری شدت اختیار کرگئی تو میں معوذات پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھونکتی اور برکت کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر پر پھیرتی۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 202: معوذتین فضیلت اور اجر وثواب کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اَلَمْ تَرَ آیَاتٍ اُنْزِلَتِ اللَّیْلَۃَ لَمْ یُرَ مِثْلُہُنَّ قَطُّ ؟ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ وَ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم نے غور کیا آج کی رات مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ اس سے پہلے کبھی ایسی آیات نہیں دیکھی گئیں اور وہ ہیں﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ اور ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭ 27 فَضْلُ سُوْرَۃِ الْاِخْلاَصِ، سُوْرَۃِ الْفَلَقِ ، سُوْرَۃِ النَّاسِ سورہ اِخلاص ، سورہ الفلق اور سورہ الناس کی فضیلت مسئلہ 203: تورات ، زبور ، انجیل حتی کہ قرآن مجید میں بھی سورہ اخلاص ، سورہ الفلق اور سورہ الناس جیسے فضائل کی کوئی دوسری سورت نہیں۔ مسئلہ 204: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابی کو روزانہ رات سوتے وقت سورہ اخلاص ، الفلق اورسورہ الناس پڑھنے کی تاکید فرمائی۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : لَقِیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ لِیْ (( یَا عُقْبَۃُ بْنَ عَامِرٍ ! صِلْ َنْ قَطَعَکَ وَاَعْطِ مَنْ حَرَمَکَ وَ اعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَکَ )) قَالَ : ثُمَّ اَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ لِیْ (( یَا عُقْبَۃُ بْنَ عَامِرٍ ! اَمْلِکْ لِسَانَکَ وَ اَبْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ وَ لْیَسَعْکَ بَیْتَکَ)) قَالَ : ثُمَّ لَقِیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ لِیْ (( یَا عُقْبَۃُ بْنَ عَامِرٍ ! اَلاَ اُعَلِّمُکَ سُوَرًا مَا
Flag Counter