Maktaba Wahhabi

183 - 260
اُنْزِلَتْ فِی التَّوْرَاۃِ وَ لاَ فِی الزَّبُوْرِ وَ لاَ فِی الْاِنْجِیْلِ وَ لاَ فِی الْفُرْقَانِ مِثْلُہُنَّ لاَ یَأْتِیَنَّ عَلَیْکَ لَیْلَۃٌ اِلاَّ قَرَأْتَہُنَّ فِیْہَا ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ وَ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ وَ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ[1] (صحیح) حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے عقبہ ! جو قطع رحمی کرے اس سے تو صلہ رحمی کر جو تجھے محروم رکھے تو اسے عطا کر اور جو تجھ پر ظلم کرے تو اسے معاف کر۔‘‘ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عقبہ ! اپنی زبان کو روک، اپنے گناہوں پر آنسو بہا اور اپنے گھر میں بیٹھا رہ۔‘‘ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے عقبہ ! کیا میں تجھے ایسی سورہ نہ سکھاؤں کہ اس جیسی سورہ نہ تو رات میں نازل ہوئی ہے نہ زبور میں نہ انجیل میں اور نہ قرآن میں۔ سن ! تجھ پر کوئی ایسی رات نہ گزرنے پائے جس میں تو یہ سورتیں نہ پڑھی۔.قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۔2. قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور۔ 3. قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 205: صبح شام تین مرتبہ سورہ اخلاص ، تین مرتبہ سورہ الفلق اور تین مرتبہ سورہ الناس پڑھنا تمام بیماریوں ، پریشانیوں اور تکلیفوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے کافی ہے۔ عَنْ خُبَیْبٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ قَالَ خَرَجْنَا فِیْ لَیْلَۃِ مَطَرٍ وَ ظُلْمَۃٍ شَدِیْدَۃٍ نَطْلُبُ رَسُوْلََ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لِیُصَلِّیَ لَنَا فَاَدْرَکْنَاہُ فَقَالَ ((أَ صَلَّیْتُمْ ؟)) فَلَمْ اَقُلْ شَیْئًا، فَقَالَ ((قُلْ )) فَلَمْ اَقُلْ شَیْئًا، ثُمَّ قَالَ ((قُلْ )) فَلَمْ اَقُلْ شَیْئًا ، ثُمَّ قَالَ ((قُلْ)) فَقُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! مَا اَقُوْلُ؟ قَالَ ﴿ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ حِیْنَ تُمْسِیْ وَ حِیْنَ تُصْبِحُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (حسن) حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ شدید بارش اور تاریکی کی رات میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرنے نکلے تاکہ وہ ہمیں نماز پڑھائیں۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کر لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ’’کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟‘‘ میں نے کوئی جواب نہ دیا ، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کہہ‘‘ میں نے جواب
Flag Counter