Maktaba Wahhabi

184 - 260
میں کچھ نہ کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا ’’کہہ‘‘ میں نے پھربھی کچھ نہ کہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ ارشاد فرمایا ’’کہہ‘‘ میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا کہوں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’شام اور صبح کے وقت تین مرتبہ سورہ اخلاص اور تین مرتبہ معوذتین پڑھویہ ہر مصیبت اور تکلیف سے بچنے کے لئے کافی ہوں گی۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 206: رات سونے سے قبل سورہ اخلاص ، سورہ الفلق اور سورہ الناس پڑھنا اور دونوں ہتھیلیوں پر پھونک کر سارے بدن پر پھیرنا مسنون ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا آوَی اِلٰی فِرَاشِہٖ کُلَّ لَیْلَۃٍ جَمَعَ کَفَّیْہِ ثُمَّ نَفَثَ فِیْہِمَا فَقَرَأَ فِیْہِمَا ﴿ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ وَ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ وَ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾ ثُمَّ یَمْسَحُ بِہِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِہٖ یَبْدَأُ بِہِمَا عَلٰی رَأْسِہٖ وَوَجْہِہٖ وَ مَا اَقْبَلَ مِنْ جَسَدِہٖ یَفْعَلُ ذٰلِکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت جب سونے کے لئے بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کرتے ان پر پھونک مارتے اور ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾ پڑھتے پھر اپنے جسم مبارک پر جہاں تک ہو سکتا دونوں ہتھیلیاں پھیرتے۔ پہلے سر مبارک پرہاتھ پھیرتے پھر چہرہ مبارک اور سامنے کے بدن پر پھیرتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ عمل تین مرتبہ کرتے۔ ‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 207: تمام قسم کے شیطانی شرور و فتن ، وساوس اور دیگر مصائب و آلام سے اللہ کی پناہ طلب کرنے کے لئے سورہ اخلاص ، سورہ الفلق اور سورہ الناس سے بہترکوئی سورت نہیں۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہْنِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ بَیْنَا ! اَنَا اَقُوْدُ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رَاحِلَتَہٗ فِیْ غَزْوَۃٍ اِذْ قَالَ یَا عُقْبَۃُ ! قُلْ فَاسْتَمَعْتُ ثُمَّ قَالَ : یَا عُقْبَۃُ ! قُلْ فَاسْتَمَعْتُ فَقَالَہَا الثَّالِثَۃَ فَقُلْتُ مَا اَقُوْلُ ؟ فَقَالَ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ فَقَرَأَ السَّوْرَۃَ حَتّٰی خَتَمَہَا ثُمَّ قَرَأَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقَرَاْتُ مَعَہٗ حَتّٰی خَتَمَہَا ثُمَّ قَرَأَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ وَقَرَاْتُ مَعَہٗ حَتّٰی خَتَمَہَا ثُمَّ قَالَ ((مَا
Flag Counter