Maktaba Wahhabi

187 - 260
مسئلہ 209: جس کھانے سے قبل بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے میں شیطان بھی شریک ہوجاتا ہے اور برکت اٹھا لی جاتی ہے۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِنَّ الشَّیْطَانَ لَیَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ الَّذِیْ لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ[1] (صحیح) حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے پر شیطان کو اختیار حاصل ہوجاتاہے۔‘‘اسے ابوداؤدنے روایت کیاہے۔ وضاحت : کھانا کھانے سے پہلے صرف’’بسم اللہ‘‘پڑھا جائے یا’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم ‘‘دونوں طرح درست ہے۔ان شاء اللہ! مسئلہ 210: رات سونے سے قبل دروازے بند کرنے سے پہلے’’ بسم اللہ‘‘ پڑھ لی جائے تو شیطان اس دروازہ کو نہیں کھول سکتا۔ مسئلہ 211: جس چیز پر’’ بسم اللہ‘‘ پڑھ لی جائے شیطان اسے ہاتھ نہیں لگاسکتا۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((وَاَغْلِقُوا الْاَبْوَابَ وَ اذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لاَ یَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’(رات سونے سے قبل) بسم اللہ پڑھ کر دروازے بند کیا کرو کیونکہ بسم اللہ پڑھ کر بند کئے گئے دروازے شیطان کھول نہیں سکتا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 212: جوکام ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ کر کئے جائیں وہ شیاطین جنات کے شرور و فتن سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ مسئلہ 213: سونے سے پہلے ،گھر کے دروازے بند کرنے سے پہلے، روشنی بجھانے سے پہلے اور برتن ڈھانپنے سے پہلے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا مستحب ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ اِذَا اسْتَجْنَحَ اللَّیْلُ اَوْ قَالَ جُنْحُ اللَّیْلِ فَکُفُّوْا
Flag Counter