Maktaba Wahhabi

188 - 260
صِبْیَانَکُمْ فَاِنَّ الشَّیَاطِیْنَ تَنْتَشِرُ حِیْنَئِذٍ فَاِذَا ذَہَبَ سَاعَۃٌ مِنَ الْعِشَائِ فَخَلُّوْہُمْ وَاغْلِقْ بَابَکَ وَاذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ وَاطْفِیْٔ مِصْبَاحَکَ وَ اذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ وَ أَوْکِ سِقَائَ کَ وَ اذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ وَخَمِّرْ اِنَائَ کَ وَاذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ وَلَوْ تَعْرُضُ عَلَیْہِ شَیْئًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب رات کا اندھیرا چھاجائے تو اپنے بچوں کو گھروں میں روک لیاکرو کیونکہ اس وقت شیطان اور جن پھیل جاتے ہیں عشاء سے کچھ دیر بعد بچوں کو چھوڑ دواور گھر کا دروازہ بسم اللہ پڑھ کر بند کرو ،چراغ بسم اللہ کہہ کر بجھاؤ،پانی کا برتن بسم اللہ پڑھ کر ڈھانپ دو اور دوسرے برتن بھی بسم اللہ کہہ کر ڈھانپو اگر برتن ڈھانپنے کے لئے کوئی ڈھکن نہ ملے توکوئی چیز آڑی رکھ دو۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 214: گھر سے نکلتے وقت بسم اللہ پڑھنے والے کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ مسئلہ 215: گھر سے نکلتے وقت بسم اللہ پڑھنے والے سے شیطان الگ ہوجاتا ہے اور آدمی شیطان کے شرو روفتن سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ عَنِ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَیْتِہِ فَقَالَ ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ )) قَالَ : یُقَالُ حِیْنَئِذٍ ہُدِیْتَ وَکُفِیْتَ وَوُقِیْتَ فَیَتَنَحَّی لَہُ الشَّیَاطِینُ وَیَقُوْلُ لَہٗ شَیْطَانٌ آخَرُ کَیْفَ لَکَ بِرَجُلٍ قَدْ ہُدِیَ وَکُفِیَ وَوُقِیَ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤد[2] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور یہ دعا پڑھے ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ )) ترجمہ’’اللہ کے نام سے (نکلتا ہوں) اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں۔گناہ سے بچنے کی طاقت اورنیکی کے حصول کی قوت اللہ کی توفیق کے بغیر کسی میں نہیں ہے۔‘‘ اس وقت اس کے حق میں یہ بات کہی جاتی ہے سارے کاموں میں تیری رہنمائی کی گئی تو کفایت کیا گیا اور (ہر طرح کی برائی اور خسارے سے) بچا لیا گیا پس شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے اور دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے تم اس شخص پر کیسے مسلط ہو سکتے ہو جس کی رہنمائی کی گئی ‘کفایت کیا گیا
Flag Counter