Maktaba Wahhabi

199 - 260
رکھتی ہیں۔ مسئلہ 230: جس گھر میں مسلسل تین رات سورہ بقرۃ کی آخری دو آیات پڑھی جائیں، شیاطین اس گھر کے قریب بھی نہیں پھٹک سکتے۔ عَنِ النُّعَمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ کِتَابًا قَبْلَ اَنْ یَخْلُقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ بَاَلْفَیْ عَامٍ اَنْزَلَ مِنْہُ آیَتَیْنِ خَتَمَ بِہِمَا سُوَرَۃُ الْبَقَرَۃِ ، وَلاَ یُقْرَآنِ فِیْ دَارٍ ثَلاَثَ لَیَالٍ فَیَقْرَبُہَا لشَّیْطَانٌ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِِیُّ[1] (صحیح) حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ تعالیٰ نے زمین وآسمان کی تخلیق سے دوہزارسال پہلے ایک کتاب لکھی اور اس میں سے دوآیات اتاریں جن پر سورۃ بقرہ ختم ہوتی ہے اگر یہ آیات مسلسل تین رات تک پڑھی جائیں تو شیطان اس گھرکے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 231: سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے جو حاجت طلب کی جائے وہ پوری ہوتی ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : بَیْنَمَا جِبْرِیْلُں قَاعِدٌ عِنْدَ النَّبِیِّا سَمِعَ نَقِیْضًا مِنْ فَوْقِہٖ ، فَرَفَعَ رَأْسَہٗ ، فَقَالَ : ہٰذَا بَابٌ مِنَ السَّمَائِ فُتِحَ الْیَوْمَ ، لَمْ یُفْتَحْ قَطُّ اِلاَّ الْیَوْمَ ، فَنَزَلَ مِنْہُ مَلَکٌ ، فقال : ہٰذَا مَلَکٌ نَزَلَ اِلَی الْاَرْضِ ، لَمْ یَنْزِلْ قَطُّ اِلاَّ الْیَوْمَ ، فَسَلَّمَ وَ قَالَ : اَبْشِرْ بِنُوْرَیْنِ اُوْتِیْتَہُمَا لَمْ یُؤْتَہُمَا نَبِیٌّ قَبْلَکَ ، فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ وَ خَوَاتِیْمُ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ ، لَنْ تَقْرَأَ بِحَرْفٍ مِنْہُمَا اِلاَّ اُعْطِیْتَہٗ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ایک روز جناب جبریل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اوپر سے دروازہ کھلنے کی زور دار آواز سنی، اپنا سر اٹھایا اور (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو )بتایا کہ یہ آسمانوں کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا۔ اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا ہے جو آج سے پہلے کبھی زمین پر نازل نہیں ہوا اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام عرض کیا
Flag Counter