Maktaba Wahhabi

200 - 260
ہے اور کہا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو نور مبارک ہوں۔ آپ سے پہلے یہ نور کسی نبی کو عطا نہیں کئے گئے ف فاتحۃ الکتاب اور ق سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ، جو شخص یہ دو آیات پڑھے گا اسے اس کی مانگی ہوئی چیز ضرور دی جائے گی۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭ (7) فَضْلُ ﴿اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ﴾ (2:3) ’’اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ‘‘ کہنے کی فضیلت مسئلہ 232: اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ پڑھ کر جو دعامانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 222کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭ (8) فَضْلُ ﴿ اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ…﴾(3: 190-200) سورہ آلعمران کی آخری دس آیات کی فضیلت مسئلہ 233: قیام اللیل کے لئے اٹھنے کے بعد وضو کرنے سے پہلے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کرنا مستحب ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 78کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭ (9) فَضْلُ ﴿ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ٓاَنْتَ …﴾ (87:21) ’’ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ٓ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ کہنے کی فضیلت مسئلہ 234: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ٓ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ پڑھ کرجو دعا
Flag Counter