Maktaba Wahhabi

203 - 260
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَا قَالَ عَبْدٌ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ قَطُّ مُخْلِصًا اِلاَّ فُتِحَتْ لَہٗ اَبْوَابُ السَّمَائِ حَتّٰی تُفْضِیَ اِلَی الْعَرْشِ مَا اجْتَنَبَ الْکَبَائِرَ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب بندہ سچے دل سے لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ کہتا ہے تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ عرش تک پہنچ جاتا ہے ، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 239: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ سب سے افضل ذکر ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اَفْضَلُ الذِّکْرِ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَفْضَلُ الشُّکْرِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ))۔ رَوَاہُ ابْنُ حَبَّانَ[2] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’بہترین ذکر لا الہ الا اللہ اور بہترین شکر الحمدللہ ہے۔ ‘‘اسے ابن حبان نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 240: ایک مرتبہ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کہنے سے جنت میں ایک درخت لگتا ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( لَقِیْتُ اِبْرَاہِیْمَ ں لَیْلَۃَ اُسْرِیَ بِیْ فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُا ! اَقْرِئْ اُمَّتَکَ مِنِّی السَّلاَمَ وَ اخْبِرْہُمْ اَنَّ الْجَنَّۃَ طِیْبَۃُ التُّرْبَۃِ عَذْبَۃُ الْمَائِ وَ اَنَّہَا قِیْعَانٌ وَاَنَّ غِرَاسَہَا سُبْحَانَ اللّٰہُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (حسن) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’معراج کی رات حضرت ابراہیم علیہ السلام سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا : اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میری طرف سے اپنی امت کو سلام پہنچانا اور انہیں بتانا جنت کی زمین بڑی زرخیز ہے اور اس کا پانی بڑا ثمر آور ہے اس کی جگہ خالی ہے اور اس میں درخت لگانا سبحان اللہ ،الحمد للہ ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کہنا ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter