Maktaba Wahhabi

206 - 260
الْاَرْضِ وَالصَّلاَۃُ نُوْرٌ وَالصَّدَقَۃُ بُرْہَانٌ وَالصَّبْرُ ضِیَائٌ وَالْقُرْاٰنُ حُجَّۃً لَکَ اَوْ عَلَیْکَ کُلُّ النَّاسِ یَغْدُوْا فَبَایِعُ نَفْسَہٗ فَمُعْتِقُہَا اَوْ مُوْبِقْہَا )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’طہارت نصف ایمان ہے۔ (ایک مرتبہ) الحمد للہ کہنا ترازو کو نیکیوں سے بھر دیتا ہے ، سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا زمین و آسمان کے درمیان ساری جگہ کو(نیکیوں سے) بھر دیتا ہے نماز (دنیا و آخرت میں چہرے) کا نور ہے، صدقہ دلیل اورصبر روشنی ہے قرآن مجید (قیامت کے روز) تیرے حق میں یا تیرے خلاف گواہی دے گا ہر آدمی صبح اٹھتا ہے تو اس کی جان گروی ہوتی ہے جسے یا تو وہ (نیکی کرکے) آزاد کرا لیتا ہے (یا گناہ کرکے) ہلاک کر لیتا ہے۔ ‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 245: ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے سے جنت میں ایک درخت لگتا ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر240 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭ (3) فَضْلُ ﴿ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ﴾ (45:6) ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ِ ‘‘کہنے کی فضیلت[2] مسئلہ 246: ایک دفعہ الحمد للہ کہنا ترازو کو نیکیوں سے بھردیتاہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر244کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 247: سُبْحَانَ اللّٰہِ کے ساتھ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہنا زمین وآسمان کے درمیان ساری جگہ کو نیکیوں سے بھر دیتاہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 244کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 248: اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے سب سے بہتر کلمہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر239 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter