Maktaba Wahhabi

207 - 260
مسئلہ 249: نابالغ اولاد کی وفات پر الحمدللہ کہنے والے کے لئے جنت میں ایک گھر بنایا جاتاہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ اِذَا مَاتَ وَلَدُ الْعَبْدِ قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی د لِمَلٰئِکَتِہٖ قَبَضْتُمْ وَلَدَ عَبْدِیْ ؟ فَیَقُوْلُوْنَ نَعَمْ ! فَیَقُوْلُ قََبَضْتُمْ ثَمَرَۃَ فُوَادِہِ ؟ فَیَقُوْلُوْنَ نَعَمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَا قال عَبْدِیْ فَیَقُوْلُوْنَ حَمِدَکَ وَاسْتَرْجَعَ فَیَقُوْلُ اللّٰہُ ابْنُوْا لِعَبْدِیْ بَیْتًا فِیْ الْجَنَّۃِ وَسَمُّوْہُ بَیْتَ الْحَمْدِ۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب مومن کا بچہ فوت ہوتاہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتے ہیں’’کیاتم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کرلی ہے؟‘‘فرشتے کہتے ہیں’’ہاں!‘‘اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’کیاتم نے میرے بندے کے جگرکا ٹکڑا لے لیاہے؟‘‘فرشتے عرض کرتے ہیں’’ہاں!‘‘اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’میرے بندے نے کیاکہا؟‘‘فرشتے کہتے ہیں’’اس نے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہا اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھا۔‘‘اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں’’میرے بندے کے لئے جنت میں ایک گھر بنادو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو۔‘‘اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 250: ایک مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنے سے جنت میں ایک درخت لگتا ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 240کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭ (4) فَضْلُ ﴿ ذُوْالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ ﴾ (78:55) ’’ ذُوْالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ ‘‘کہنے کی فضیلت مسئلہ 251: دعا مانگنے سے پہلے ’’ذُوْالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ‘‘کہناقبولیت دعا کا باعث ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ اَلِظُّوْبِیَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ
Flag Counter