Maktaba Wahhabi

9 - 260
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ ! تمام الہامی کتب سے بڑھ کر عزوشرف والی کتاب ، عظمت اور فضیلت والی کتاب ، خیر و برکت سے مالا مال ، ہدایت اور حکمت سے لبریز ، شک و شبہ سے بالا تر ، حق و باطل میں فرق کرنے والی، جہالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کے نور سے منور کرنے والی ، ایمان لانے والوں کو جنت کی بشارت دینے والی اور انکار کرنے والوں کو جہنم سے ڈرانے والی ، بنی نوع انسان کے لئے سب سے بڑی نعمت …قرآن مجید، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا کلام ، جس رات نازل ہوا ،اس رات کی عبادت ہزار مہینے (یا 83سال)کی عبادت سے افضل قرار دی گئی۔ (سورۃ القدر ، آیت نمبر 1تا 3)قرآن مجید کی فضیلت میں اگر صرف یہی ایک آیت نازل کی گئی ہوتی تب بھی قرآن مجید کی عظمت اور فضیلت کے لئے کافی تھی ، لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کے فضائل اور فیوض و برکات کے بارے میں جو احادیث مبارکہ ارشاد فرمائیں ہیں وہ اتنی زیادہ ہیں کہ اس نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے امت محمدیہ کا ہر فرداگر ساری زندگی اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں گزار دے تب بھی حق شکر ادا نہیں ہوتا۔ قرآن مجید کے فضائل پر مشتمل چند احادیث مبارکہ ملاحظہ ہوں : 1: ’’تم میں سے سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے۔ ‘‘(بخاری)
Flag Counter