Maktaba Wahhabi

99 - 260
سنتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں جو مصیبت ان پر آتی ہے اس پر صبر کرتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور جو رزق ہم نے ان کو دیاہے خرچ کرتے ہیں۔‘‘(سورہ حج،آیت نمبر 34-35) مسئلہ 7: قرآن مجید کے اثرسے پڑھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ مسئلہ 8: قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے والوں کے دل نرم پڑجاتے ہیں۔ ﴿ اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتٰبـًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ ق تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ج ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُہُمْ وَ قُلُوْبُہُمْ اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ ط ذٰلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہْدِیْ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُ ط وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَالَہٗ مِنْ ہَادٍ، ﴾(23:39) ’’اللہ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل کیا ہے۔ قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس کے سارے مضامین ایک جیسے ہیں (جن میں کوئی تضاد نہیں) اور بار بار دہرائے گئے ہیں او رجو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں (اسے پڑھتے ہوئے) ان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے اس قرآن مجید کے ذریعے ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔‘‘ (سورہ الزمر، آیت نمبر23) مسئلہ 9: قرآنی آیات سن کر اہل ایمان کے ایمان میں اور اضافہ ہوجاتاہے۔ ﴿ اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِرَاللّٰہُ وَجِلَتْ قُلُوْبُہُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْہِمْ اٰیٰتُہ‘ زَادَتْہُمْ اِیْمَانًا وَّ عَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ ، ﴾(2:8) ’’مومن وہ ہیں جن کے دل اللہ کا ذکر سن کرکانپ اٹھتے ہیں اورجب اللہ کی آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتاہے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔‘‘(سورہ الانفال،آیت نمبر 2) مسئلہ 10: اہل علم قرآن مجید سن کر روتے ہوئے سجدے میں گرپڑتے ہیں۔ مسئلہ 11: قرآن مجید اپنے سننے والوں کے خشوع وخضوع میں اضافہ کرتاہے۔
Flag Counter