Maktaba Wahhabi

142 - 224
کتاب و سنت کی روشنی میں روحِ اسلام اس کے مقاصد و قواعد کلیہ ، اور مراتب احکام وغیرہ کی روح کو سمجھنے کے لیے مسلمانوں کے درمیان فکر سلیم پیدا کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ سلف صالحین اپنے قرون خیر میں کس طرح مطالعۂ کتاب و سنت کرتے تھے ان کا اسلوب کیا تھا۔ اس پر ہماری گہری نظر ہونی چاہیے تاکہ اُمت کے اندر پیدا شدہ مسائل کو اسلامی تصورات اور اس کے پیش کردہ حل کے مطابق انہیں نمٹا سکیں اور پھر ہر ایک کو یقین کامل ہو جائے کہ اسلام ہی ان کی نجات کا واحد راستہ اور سارے مشکلات کا واحد حل ہے۔ اس یقین کے بعد شعور و بصیرت کے ساتھ فکر اسلامی کی بنیادوں سے ایسا گہرا ربط ہو جائے گا جسے شیطان بھی کبھی کاٹ کر جدا نہیں کر سکے گا۔ مسلمان جب غفلت سے بیدار ہو کر اپنے ہوش و حواس میں آجائیں گے ۔ ان کی دُکھتی رَگ پر ہاتھ رکھ کر صحیح مرض کی تشخیص ہو جائے گی تو وہ خود ایسے قدم اُٹھائیں گے جس سے ان کا علاج ہو سکے اور وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں اور وہ دن دُور نہیں ۔ ان شاء اللہ
Flag Counter